برلن :جرمن فٹبال لیگ میں لیپ زگ اور دفاعی چیمپیئن بائرن میونخ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے جبکہ ہنوور اور بورشیا ڈورٹمنڈ کلب کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ جرمنی کی ٹاپ فٹبال لیگ بندس لیگا کا میدان سج گیا ۔ لیپ زگ اور ہنوور کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں ۔ دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا ۔ میزبان لیپ زگ نے2کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی سمیٹی ۔ فاتح ٹیم کے دونوں گول ٹیمو ورنر نے اسکور کئے ۔ ایک اور میچ میں بائرن میونخ نے بورشیا ڈورٹمنڈ کو آوٹ کلاس کر دیا ۔ دفاعی چیمپیئن نے بورشیا ڈورٹمنڈ کو ایک کے مقابلے میں 3گول سے ہرا دیا۔