افغانستان میں3.5ملین بچے اسکولوں سے باہر
کابل...اقوام متحدہ نے افغانستان میں بچوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ یو این چلڈرن فنڈ یو نیسیف کے مطابق سب سے سنگین مسئلہ افغانستان میں بچوں کی تعلیم ہے۔ 3.5ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں جبکہ انہیں اسکولوں میں ہونا چاہئیے۔افغانستان میں یونیسف کے نمائندے نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جو بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ ان میں 75فیصد لڑکیاں ہیں۔ اگر لڑکیاں اسکول جاتی بھی ہیں تو ابتدائی تعلیم کے بعد اسکول چھوڑ دیتی ہیں۔ افغانستان میں دوسرا بڑا اورچیلنجنگ مسئلہ بچوں میں غذائی ئیت کی کمی ہے۔ بچوں کی بڑی تعدادغذائیت کی شدید کمی کا شکار ہے۔ جنگ سے متاثرہ افغانستان میں اب تک سیکڑوں بچے جاں بحق ہوچکے ۔رواں سال 689ااموات ریکارڈ کی گئیں۔ افغانستان دنیا کے ان 3 ممالک میں سے ایک ہے جو پولیو کے خلاف بھی جنگ لڑ رہا ہے۔ رواں سال اب تک10 کیسز ریکارڈ پر ۔سیکیورٹی وجوہ کے باعث ملک کے دور دراز علاقوں تک رسائی بھی ممکن نہیں۔