Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سماج وادی پارٹی کے امیدواروں کو اکھلیش کی کمی

لکھنؤ۔۔۔۔ یوپی میں میونسپل انتخابات میں پورے زور و شور سے بی جے پی کے چیلنج کا سامنا کررہی ۔ سماج وادی پارٹی کے امیدوار اپنے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے انتخابی مہم سے غائب رہنے پر پریشان نظر آرہے ہیں۔ 3مرحلوں میں ہونے والے انتخابات میں پہلے مرحلے کی انتخابی مہم کل شام ختم ہوجائیگی۔ ریاست کے 24اضلاع میں 22نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن میں سائیکل پر سوار سماج وادی امیدوار اکھلیش یادو کی غیر موجودگی سے اس قدر پریشان ہیں کہ انہوں نے کہہ دیا ہے کہ لگتا ہے  سماج وادی پارٹی نے الیکشن سے پہلے ہی بی جے پی سے ہار مان کر اسے واک  اوور دیدیا ہے۔ دوسری جانب پارٹی ذرائع نے بتایا کہ بعض امیدواروں نے یاد و کی اہلیہ ڈمپل یادو سے انتخابی مہم میں آگے آنے کی درخواست کی تھی لیکن انہوں نے صاف انکار کردیا۔
 

شیئر: