صدر جمہوریہ اور راہول کی مانوشی کو مبارکباد
نئی دہلی۔۔۔۔صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند اور کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے مانوشی چھلر کو مس ورلڈ کا خطاب جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔ کووند نے اپنے پیغام میں کہا کہ مس ورلڈ 2017ء کا خطاب حاصل کرنے پر مانوشی چھلرقابل مبارکباد ہیں جنہوں نے اپنے ملک کا وقاربڑھایا۔ راہول گاندھی نے مانوشی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مانوشی چھلر مس ورلڈ 2017کا خطاب حاصل کرنے پر مبارکباد کی مستحق ہیں ۔ ہمارے نوجوان فاتحین نے قوم و ملک کی عزت اور وقار کوبلند کیا ۔ملک کا مستقبل ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور ان کی خود اعتمادی پرمنحصر پر ہے۔ واضح ہوکہ ہریانہ کی20سالہ مانوشی چھلرمیڈیکل کی طالبہ ہیں جنہوں نے17سال بعددنیا کے 118ممالک کی خوبصورت دعویداروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مس ورلڈ 2017ء کاخطاب جیت کرہندوستان کانام روشن کیا۔