لندن .... اکثر یہ بات مشاہدے میں آتی ہے کہ بعض جانور کسی بند دروازے یا کھڑکی میں لگے شیشے کو چاٹتے رہتے ہیں مگر انکی اس عادت کو اب تک کوئی سائنسی معنی نہیں دیئے جاسکے تھے اب اس حوالے سے ہونے والی تحقیق کے دوران جو تصاویر سامنے آئی ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ یہ عادت کتوں، بلیوں تک محدود نہیں بلکہ کئی لومڑیاں بھی اس طرح شیشے چاٹتی رہ گئی ہیں او راب ماہرین نے انکاتجزیہ کرکے بتایا ہے کہ یہ جانورعجیب و غریب صلاحیت کے مالک ہوتے ہیں اور زیادہ خیال یہی ہے کہ وہ شیشے چاٹ کر شیشے کے پیچھے رکھی ہوئی چیزوں کی خوشبو اور لذت محسوس کرسکتی ہیں۔ رپورٹ کے ساتھ جاری ہونے والی بے شمار تصاویر مختلف جانوروں کی ہیں۔ ایک تصویر میں ایک لومڑی کھڑکی کے قریب رکھی کوکیز کھانے کیلئے پریشان نظر آتی ہے جبکہ دوسرے جانور صاحب خانہ کو مسکرا کر دیکھتے ہیں اور دانت نکال کر انہیں اپنی جانب مائل کرتے ہیں اور اکثر کامیاب ہوجاتے ہیں۔ ایسی عادات میںمبتلا کتے ، بلیوں کے علاوہ خرگوش بھی بڑے حساس ہوتے ہیں۔ کھانے پینے کی چیزیں حاصل کرنے کیلئے یہ جانور جو ایسی حرکتیں کرتے ہیں وہ عجیب و غریب ہوتی ہیں اور ان حرکتوں کو دیکھ کر آپ چاہیں نہ چاہیں مسکرانے پر مجبور ہوتے ہیں۔