ماسکو۔۔۔سوڈان کے صدر جنرل عمر البشیر کل جمعرا ت کو روس کا دورہ شروع کریں گے۔ماسکو میں کریملن سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سوڈان کے صدر کا روس کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا عمر البشیر ماسکو میں قیام کے دوران روسی صدر پوٹین کے ساتھ ملاقات کریں گے یا نہیں۔یاد رہے کہ سوڈانی صدرعمر البشیر کے خلاف بین الاقوامی کریمنل کورٹ کی جانب سے جنگی جرائم اور نسل کشی کے الزامات کے تحت 2009 اور 2010 کے دوران2 وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں۔