پیرس ۔۔۔فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ لیبیا سے نائیجر منتقل کیے گئے تارکین وطن کو اپنے ہاں پناہ دینے کے اعتبار سے فرانس سب سے آگے ہو گا۔ اقوام متحدہ لیبیا میں پھنسے تارکین وطن کو عارضی طور پر نائیجر منتقل کر رہی ہے۔اقوام متحدہ کا منصوبہ ہے کہ انتہائی خوف ناک اور اذیت ناک صورتحال کے شکار تارکین وطن کو لیبیا سے عارضی طور پر نائیجر منتقل کیا جائے اور پھر ان کے لیے کوئی تیسرا محفوظ ملک تلاش کیا جائے۔ فرانسیسی حکام کا کہنا تھا کہ ان افریقی تارکینِ وطن کو اپنے ہاں بسانے والے ممالک میں فرانس سب سے آگے ہو گا۔