ریاض میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
ریاض .... ماہرین موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ 2روز کے دوران ریاض ریجن میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہیگا۔ دارالحکومت ریاض بھی بارش کی زد میں ہوگا۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اور جمعرات کی صبح ریاض میں بارش کا امکان زیادہ ہے۔ گرج چمک بھی ہوگی۔ریاض کا درجہ حرارت 10ڈگری متوقع ہے۔