Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کراٹے چیمپیئن سعدی عباس نے بھی حکومت سے مدد مانگ لی

لاہو:پاکستان کے کراٹے چیمپئین سعدی عباس نے اولمپکس کوالیفائنگ راونڈ کی تیاریوں اوراولمپکس میں شرکت یقینی بنانے کیلئے سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔سعدی عباس نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اولمپک کوالیفائنگ راونڈ 2018 میں شروع ہو گا جس میں ورلڈ پریمیئر لیگ، ایشین چیمپئین شپ، ایشین گیمز اور ورلڈ چیمپئین شپ کے ایونٹس شامل ہیں، اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کیلئے ان ایونٹس میں شرکت کرتے ہوئے رینکنگ بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ضروریات کیلئے فنڈز دیئے جا رہے ہیں تاہم صرف یہی کافی نہیں کیونکہ اولمپکس میں شرکت کیلئے بین الاقوامی معیار کی پروفیشنل سہولیات درکار ہیں۔واضح رہے کہ ستمبر میں ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام استنبول میں منعقدہ ورلڈ کراٹے 1 سیریز میں سعدی عباس نے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی، وہ دو مرتبہ کامن ویلتھ چیمپیئن، یو ایس اوپن چیمپیئن اور ساوتھ ایشین چیمپیئن رہ چکے ہیں ۔ سعدی عباس کراٹے میں جنوبی ایشیا کے واحد گولڈ میڈلسٹ ہیں اوراسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں بھی سلور میڈل حاصل کر چکے ہیں۔

شیئر: