Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حافظ محمد شبیر کی سربراہی میں کویتی تاجروں کادورہ پاکستان

 كويت(محمد عرفان شفیق) حافظ محمد شبیر کوآرڈینیٹر پاکستان ٹوارزم اور سابق ممبر اوپیک نے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران جہاں ایکسپو  2017  کی سرگرمیوں میں کویتی تاجروں کو ہمراہ لے گئے، وہیں انہیں ہزارہ ، مری، نتھیا گلی اور ایوبیہ کی سیربھی کروائی۔ 
مزید پڑھیں:پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام یوم اقبال
چوہدری عبدالغفور منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے حافظ محمد شبیر کوآرڈینیٹر پاکستان ٹوورازم برائے کویت، کویتی سیاحوں عبداللہ سلیمان اور عبدالرسول سرخرو کو پاکستان میں سیروسیاحت کے حوالے سے خصوصی طور پر ہر قسم کی مدد فراہم کی۔ کویتی بزنسمین پاکستان آکر بہت خوش ہوئے اور پاکستان کو ہر لحاظ سے پر امن قرار دیا۔ 
مزید پڑھیں:کویت میں یو کے انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ایجوکیشن فیئر
غیر ملکی مہمان پاکستان کی مہمان نوازی سے خاصے متاثر ہوئے۔ انھوں نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب میں بھی شرکت کی۔ غیر ملکی مہمان مختلف مقامات سے اپنے وڈیو پیغامات کے ذریعے دوست احباب کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے رہے۔
 
 
کویت کی مقامی خبریں اور قوانین سے آگاہ رہنے کے لئے کلک کریں

شیئر: