Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی لڑکی نے شیخہ فاطمہ عالمی ایوارڈ جیت لیا

دمام۔۔۔۔سعودی موجد خاتون خلود العباسی نے شیخہ فاطمہ بنت مبارک ایوارڈ جیت لیا۔متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی سرپرستی میں تقسیم ِ انعام تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں ابو ظبی کے ولیعہدشیخ محمد بن زاید آل نہیان بھی موجود تھے۔ خلود کو عالمی سطح پر عرب نوجوانوں کا تخلیقی عالمی ایوارڈ دیا گیا ۔ خلود العباسی کی عمر 15برس ہے۔ یہ سعودی عرب کی سب سے کم عمر موجد مانی گئی ہیں۔یہ کئی معروف عالمی اداروں سے ایوارڈ لے چکی ہیں۔

شیئر: