Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر سیز فائر کی پھر خلاف ورزی

مظفر آباد.. کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج نے سیز فائر  کی پھر خلاف ورزی کی ہے ۔راولاکوٹ کے بٹل دھرمسال سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ۔بلااشتعال فائرنگ سے43 سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئی۔مقامی ذرائع کے مطابق ہندوستانی فوج کی جانب سے فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے ۔ پاک فوج کی جانب سے بھر پور جواب دیا گیا ۔

شیئر: