Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جامعہ ملیہ کے رجسٹرار کیلئے صدارتی ایوارڈ

نئی دہلی۔۔۔۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رجسٹرار اور انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس ) کے سینیئر افسر اے پی صدیقی کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس اعزاز کا اعلان68ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا گیا تھا۔ 1991ء بیچ کے آئی پی ایس افسر صدیقی کو ان کی نمایاں خدمات پر اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز صدرجمہوریہ کے ہاتھوں تفویض کیا گیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے اے پی صدیقی کو مبارکباد دپیش کی اور کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ ہمارے افسر کو اعزاز سے نوازا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی شخصیت کی جامعہ میں موجودگی بذات خود افتخار کی بات ہے۔
 

شیئر: