Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک کے استحکام کیلئے 1990ء میں کارسیوکوں پر فائرنگ کروائی تھی، ملائم سنگھ

لکھنؤ۔۔۔۔ملائم سنگھ یادونے کہا کہ 1990ء میں ایودھیا میں کارسیوکوں پر گولی چلانے کا حکم صحیح فیصلہ تھاجو ملک کے اتحاد اور سا  لمیت برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا ،یہ فیصلہ ملک کے استحکام کیلئے کیا تھا۔انہوں نے اپنی 79ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر 1990ء میں ایودھیا میں کار سیوکوں پر فائرنگ کے فیصلے کو درست قراردیا ۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں بحث کے دوران سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے دعویٰ کیا تھا کہ اس واقعہ میں 56افراد ہلاک ہوئے لیکن ریاستی حکومت نے صرف 20اموات کی تصدیق کی تھی۔یادو نے کہا کہ جب میں نے ان مہلوکین کے نام پوچھے تو واجپئی نے اپنے الفاظ واپس لے لئے۔ حکومت نے مرنے والوں کے اہل خانہ کی مالی مدد بھی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں ہوئی فائرنگ کے واقعہ کے بعد لوگ انہیں ہندوؤںکا ’’قاتل‘‘کہنے لگے ۔ اُس واقعہ کے بعد ہوئے انتخابات میں پارٹی نے 105نشستیں حاصل کی تھیں جس میں 90فیصد مسلمانوں نے سماج وادی پارٹی کی حمایت کی تھی۔

شیئر: