Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دونوں سیمی فائنلز ملتوی

 
اسلام آباد: اسلام آباد میں 20روز سے جاری دھرنے کو ختم کرنے کے باعث ہونے والے مظاہروں کے باعث نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز ملتوی کر دیئے گئے۔ پہلے سیمی فائنل کےلئے لاہور وائٹس اور فیصل آباد کی ٹیموں کو پنڈی اسٹیڈیم روانگی کی کلیئرنس نہ مل سکی اور کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی قیام کی ہدایت دی گئی۔ دوسرا سیمی فائنل شام 4 بجے لاہور بلیوز اور فاٹا کے درمیان ہونا تھا۔ اسلام آباد میں دھرنا ختم کرانے کےلئے جاری آپریشن کی وجہ سے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دونوں سیمی فائنلز اب اتوار کو ہوں گے جبکہ فائنل پیر کو ہو گا۔
 

شیئر: