Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ:لاہور وائٹس نے راولپنڈی کو ہرا دیا

راولپنڈی : قومی ٹی ٹوئنٹی کپ، لاہور وائٹس نے راولپنڈی کو 28 رنز سے شکست دے دی۔ راولپنڈی کی ٹیم 179 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ لاہور وائٹس کے کامران اکمل کو 65 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔راولپنڈی اسٹیڈیم میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں لاہور وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ کامران اکمل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 65 رنز بنائے جس میں4چھکے شامل تھے۔ عمر اکمل 33 اور سمیع اسلم 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سہیل تنویر اور محمد نواز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ راولپنڈی کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز ہی بنا سکی۔ عمر امین 35 ، محمد نواز 27 ، زین عباس 26 اور افتخار احمد 24 رنز بنا سکے۔ عمیر آصف، وہاب ریاض اور بلال آصف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایونٹ میں لاہور وائٹس کی یہتیسری فتح ہے۔ اس طرح وہ 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

شیئر: