Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ:چیمبر آف کامرس میں جوازات کا ذیلی دفتر قائم

مکہ مکرمہ .... ایوان صنعت و تجارت میں جوازات کا ذیلی دفتر کھول دیا گیا ۔ ڈائریکٹر جنرل جوازات مکہ ریجن بریگیڈیئرجنرل عبدالرحمان الحارثی اورچیمبر آف کامرس کے سیکریٹری جنرل نے افتتاح کیا ۔ جوازات کے ترجمان کرنل حسین کا کہنا ہے کہ علاقے میں رہنے والے مقامی اور غیر ملکی ایوان صنعت و تجارت میں کھلنے والی جوازات کی برانچ سے استفادہ کر سکتے ہیں ۔ نئی کھولی جانے والی شاخ سے ملٹی پل ایگزٹ ری انٹری ویزے ، اقاموں کے اجراء، پاسپورٹ پر نقل معلومات اور ابشر اکاﺅنٹ کے اجراءکی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ ایوان صنعت وتجارت مکہ مکرمہ برانچ میں جوازات کے اوقات کار صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک ہونگے ۔

شیئر: