ایچ ایم فیاض کے اعزاز میں عشائیہ
ریاض ( ذکاء اللہ محسن)ریاض میں پاک میڈیا فورم کے سابق صدر ایچ ایم فیاض کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں فورم کے دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ ایچ ایم فیاض پاکستان سے واپس پہنچے تو پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے انہیں خوش آمدید کہا گیا۔
ایچ ایم فیاض کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں صحافت میں نمایاں فرق ہے۔پاکستان میں نیوز میں سنسنی پائی جاتی ہے جبکہ سعودی عرب میں پاکستانی صحافی سلجھی اور سیاق وسباق کے ساتھ صحافتی امور سرانجام دے رہے ہیں۔
عشائیے میں مبشر انوار، عابد شمعون چاند، امتیاز احمد، ابرار تنولی، الیاس رحیم شریک تھے۔
ریاض میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں