Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز ایڈوائزری کونسل کی جانب سے عشائیہ

شرکاء کا عمران ججوی کو بیٹی کی شادی کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
ریاض ( ذکاءاللہ محسن)اوورسیز ایڈوائزری کونسل کے ممبر اور مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر عمران احمد ججوی کی جانب سے سفارتخانہ پاکستان کے افسران اور کمیونٹی ممبران کو عشائیہ پر مدعو کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد شریک ہوئے۔سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محمود لطیف اور ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ جبکہ کمیونٹی ممبران میں پی آئی اے سیل منیجرشیخ ارشد، انجینیئر راشد محمود بٹ، لالہ مبین، شیخ سعید احمد، عدنان اقبال بٹ، وسیم ساجد، بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن، خالد اکرم رانا، محمد خالد رانا، راجہ یعقوب، احسن عباسی، امین تاجر، زاہد سندھو، رانا خادم، اصغر قریشی، محمد اصغر چشتی، امجد علی، ڈاکٹر طارق عزیز، چوہدری نصیر احمد ،وقار نسیم وامق، چوہدری محمود ڈوگر، چوہدری اکرام، حافظ عبدالوحید، ارسلان بلوچ، ریاض راٹھور، اطلس خان اور دیگر شریک ہوئے۔ عمران ججوی کا کہنا تھا کہ ہم سب عرصہ دراز سے سعودی عرب میں ملکر ایک گلدستے کی مانند رہ رہے ہیں ۔ ریاض کی پاکستانی کمیونٹی کے چرچے پوری دنیا میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انکی صاحبزادی کی شادی کی تقریب اگلے ماہ پاکستان میں منعقد ہوگی، ہم نے مناسب سمجھا کہ سعودی عرب میں اپنے تمام دوستوں اور ایمبیسی آفیشل کو دعوت دے کر اپنی خوشیوں میں شریک کیا جائے۔ تقریب کے آخر میں شرکا ءنے عمران ججوی کی صاحبزادی کو اپنی دعاو¿ں اور نیک خواہشات سے نوازا اور دعا کی کہ ان کی زندگی کا نیا سفر کامیاب رہے اور وہ زندگی بھر خوشیاں سمیٹتی رہیں۔

شیئر: