جدہ .... کورنیش روڈ پر المناک ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ۔ حادثہ کورنیش جانے والی شاہراہ پر ٹی وی اسکرین والی عمارت کے سامنے پیش آیا گیا ۔ ہلال الاحمر کے ترجمان عبداللہ ابو زید نے سبق نیوز کو بتایا کہ امدادی مرکز 997 پر حادثے کی اطلاع ملتے ہی 3 امدادی یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا ۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ 2 افراد جائے حادثہ پر ہی جاں بحق ہو چکے تھے ۔ تینوں زخمیوں کو شاہ فہد جنرل اسپتال کے شعبہ حادثات میں داخل کروا دیا گیا جہاں انکی حالت قدرے بہتر بتائی جاتی ہے ۔ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ۔ ڈرائیور رفتار پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی الٹ گئی ۔