Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں قدیم شاہی محل کے حمام دریافت

 لیانگ سٹی.... چین کے جنوبی صوبے کے قدیم شہر لیانگ میں کھدائی کے دوران پچھلے دنوںجس شاہی محل کا سراغ لگایا گیا تھا وہاں کھدائی کا مزید کام جاری تھا اورتازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ اس کے اندر سے 3عدد انتہائی شاندار شاہی حمام بھی دریافت ہوئے ہیں۔ جن میں سے ایک کے بارے میں خیال ہے کہ اسے ریاست قن کے حکمراں اور انکی بیگمات استعمال کیا کرتی تھیں۔ واضح ہو کہ عہد روما میں شاہی خاندان اور رﺅسابڑے عالیشان حماموں کی تعمیر میں دلچسپی رکھتے تھے۔یہ ایک عام طریقہ کار تھا مگر اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسے شاندار حماموں کا چین میں ہونا کیا معنی رکھتا ہے۔ جس شاہی محل کا سراغ گزشتہ دنوں لگایا گیا تھا اس کے بارے میں ماہرین آثار قدیمہ کا خیال ہے کہ تقریباً2300سال پرانا ہے۔ مگر طویل عرصے کے بعد بھی ان حماموں کی حالت بہت اچھی ہے۔ حمام کا سازوسامان بھی اچھی حالت میں ہے۔ ایک زمانہ تھا جب انتہائی قیمتی ٹائٹلز اور دیگر آرائشی اشیاءلگائی جاتی تھیں جبکہ پانی کی آمد ورفت کا نظام بھی بہت اعلیٰ پیمانے کا تھا۔ دریافت ہونے والے حمام شاہی محل کے فرش کے نیچے تقریباً دو میٹر کی گہرائی میں ملے ہیں۔ پیپلز ڈیلی کا کہناہے کہ یہ ایک عظیم دریافت ہے اور اس سے قدیم چینی طرز تعمیر کا پتہ چلتا ہے۔ اب تک سامنے آنے والے تحقیقی کاموں میں ایک پیشرفت ہوسکتی ہے۔ چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے محقق اور سربراہ لیو لوئی کا کہنا ہے کہ یہ تینوں حمام محل کے اس حصے کے نیچے سے دریافت ہوئے ہیں جہاں شاہی خاندان کے افراد رہا کرتے تھے۔ ماہرین کا کہناہے کہ اہل روم اپنی تعمیرات میں خوبصورت اور دیدہ زیب اور خوبصورت قسم کے حماموں کے حوالے سے جانے جاتے ہیں مگر چین میں پہلا موقع ہے کہ ایسے حمام برآمد ہوئے ہیں۔

شیئر: