کیلیفورنیا .... کیلیفورنیا میں نئے سال کی پریڈ کے موقع پر 1919ءکی تیار کردہ ایک گاڑی بھی شامل ہوگی۔ اسکے مالک کیتھ اسمتھ نے یہ کار2010ءمیں اصل مالک سے خریدی تھی اور پھر اس کی تزئین و آرائش کی۔خیال ہے کہ یہی کار 1946ءکی ایک فلم میں بھی استعمال کی گئی تھی۔ سیاہ رنگ کی یہ کار اب بھی 5.5میل فی گھنٹے کی رفتار سے چلائی جائیگی۔ کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے اسمتھ نے اس کار کو تقریباً20سال قبل ٹھیک ٹھاک کیا تھا اور پھر اس کے مالک سے خرید لیا تھا۔