بیروت .....لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے خبردار کیا ہے کہ وہ عرب بھائیوں یا انکے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے حزب اللہ کے اقدامات برداشت نہیں کرینگے۔ سعد الحریری کے ابلاغی ادارے نے بیان دیکر واضح کیا کہ سعد الحریری نے 4نومبر کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے استعفے کا اعلان حزب اللہ کی وجہ سے کیا تھا۔ انہوں نے استعفیٰ صرف اس لئے واپس لیا ہے تاکہ لبنان کو غیر جانبدار بنانے کے اپنے مطالبے پرلبنانی رائے عامہ کو بحث مباحثے کا موقع فراہم کرسکیں۔