Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرناٹک میں 2 سڑک حادثات،8افراد ہلاک

     حیدرآباد - - - - - کرناٹک کے چتردرگ ضلع کے ہری پور تعلقہ کے میتی کُرکے موضع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 6افراد موقع پر ہی ہلاک اور دیگر 7 زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب2 کاروں کی ایک دوسرے سے ٹکر ہوگئی ۔پولیس نے کہا کہ ایک کار بنگالورو سے آرہی تھی ۔اس کا ٹائر پھٹ پڑا جس کے بعد ڈرائیور نے کار پر اپنا کنٹرول کھودیا اور مخالف سمت سے آنے والی دوسری کار سے ٹکرا گئی ۔مرنے والوں کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی۔زخمیوںکو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔اس حادثہ میں زخمی افراد میں4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ در ج کرلیا۔دوسرا حادثہ اسی ریاست کے ضلع کلبرگی کے افضل پور تعلقہ کے چاوداپور میں آٹو رکشہ اور کار کے ٹکراجانے کے سبب ہواجس میں2 افرادبشمول ایک خاتون ہلاک اور دیگر4 زخمی ہوگئے۔یہ افراد پڑوسی ضلع یادگیر سے واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔زخمیوں کو علاج کیلئے افضل پور کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا ۔گنگاپور پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

شیئر: