سعودی پاکستانی فوجی مشقوں کا آغاز
ریاض.... سعودی ، پاکستانی اسپیشل سیکیورٹی فورس نے اتوار کو ریاض میں شہاب 2فوجی مشقیں شرو ع کردیں۔ اس موقع پر فورس کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل عبداللہ الثمالی ، کمانڈر کے معاونین ، جنرل ڈائریکٹرز، یونٹوں کے کمانڈر، متعدد افسران موجود تھے پاکستان کی طرف سے اسپیشل آپریشن اسکول کے کمانڈر اور پاکستانی فوج میں اسپیشل آپریشن گروپ کے افسران شریک ہوئے۔ قرآن پاک کی تلاوت سے افتتاحی تقریب کا آغاز ہوا۔شہاب 2کے کمانڈر نے افتتاحی تقریر کی۔ پھرمشقیں شروع کی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر شریک گروپ نے یادگاری فوٹو بنوائے۔ اسپیشل سیکیورٹی فورس کے ترجمان کرنل محمد فضلیہ نے کہا کہ یہ مشقیں سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ رشتوں اور مضبوط تاریخی تعلقا ت کا عکس ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد دہشتگردی آپریشن کی مشق بھی کی جارہی ہے۔ اغوا کنندگان سے مغوی افراد کو رہا کرانے کا آپریشن بھی مشقو ں کا اہم حصہ ہے۔