Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماں کیلئے بیٹے کا انمول تحفہ

جدہ.... 29سالہ سعودی نوجوان سالم آل حارث نے اپنی 51سالہ ماں کو اپنا گردہ تحفے کے طور پر پیش کردیا۔ ماں کئی سال سے گردے کے عارضے میں مبتلاتھی۔ سلمان بن علی نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ اس کے بھائی ، سالم نے جدہ کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال پہنچ کر اپنا گردہ ماں کو دیدیا۔ آپریشن کامیاب رہا۔ ماں گردے کے عارضے کے باعث مسلسل زحمت اور تکلیف سے نجات پاگئی۔ 

شیئر: