معروف قاری و عالم محمد آل نصر جاں بحق
تبوک.... اردن کے معروف قاری اور علوم قرآن کے ماہر شیخ ڈاکٹر محمد بن موسی آل نصر اردن سے عمرے کیلئے سعودی عرب آتے ہوئے تبوک پہنچنے سے قبل ٹریفک حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے۔ انکے ہمراہی زخمی ہوگئے جنہیں انتہائی نازک حالت میں کنگ خالد اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ ہلال احمر کے اہلکاروں نے زخمیوں کی ابتدائی مرہم پٹی بھی کی۔ آل نصر معروف محدث شخ البانی کے شاگرد تھے۔ متعدد کتابوں کے مصنف تھے ۔ ابھی تک انکی نماز جنازہ اور تدفین کا وقت متعین نہیں ہوا۔