ریاض.... وائس آف امریکہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے انسداد دہشتگردی کیلئے قائم اسلامی فوجی اتحاد میں شامل ہوکر یہ جھگڑا طے کردیا کہ وہ ایران نہیں سعودی عرب کے ساتھ ہے۔پاکستان تاریخی طور پر سعودی عرب کا حلیف مانا جاتا رہا ہے۔ سعودی عرب اسلامی فوجی اتحاد کا قائد ہے۔ پاکستان کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ہی اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اعلیٰ بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے اتوار کو ریاض میں اسلامی فوجی اتحاد کی پہلی کانفرنس کے موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔