اسپینش فٹبال لیگ: رئیل میڈرڈ نے مالاگا کو2-3سے ہرا دیا
میڈرڈ: لالیگا کی دفاعی چیمپیئن رئیل میڈرڈ اور مالاگا کے درمیان میچ ایکشن سے بھرپور تھا۔ رئیل میڈرڈ نے مالاگا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ نویں منٹ میں کریم بینزیما نے ری باونڈ پر گول کر کے میزبان ٹیم کو برتری دلائی۔ مالاگا کے ا سٹرائیکر ڈیاگو رولان نے شاندار گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر رئیل میڈرڈ کو 1-2 کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں کاسٹرو نے گیند کو جال میں پہنچا کر میچ ایک بار پھر دو، دو سے برابر کر دیا۔ 76ویں منٹ میں کرسٹیانو رونالڈو نے پنالٹی پر میچ کا فیصلہ کن گول ا سکور کرکے رئیل میڈرڈ کو کامیابی دلا دی۔