Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات میں انتخابات پر 1000کروڑ کا سٹہ

نئی دہلی ۔۔۔۔۔ سیاسی جماعتوں سے لیکر عام لوگوں تک ہر ایک کی نظریں گجرات انتخابات پر لگی ہوئی ہیں۔ گجرات میں کس کی حکومت قائم ہوگی اس پر سٹے بازی شروع ہوگئی ۔ سٹے بازوں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ بھی بی جے پی کا قبضہ ریاست پر ہونے جارہا ہے۔بی جے پی 118سے 120نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہے جبکہ کانگریس کو 80سے 100نشستیں مل سکتی ہیں۔بی جے پی گزشتہ انتخابات کی طرح بڑے پیمانے پر فتح حاصل نہیں کرسکتی تاہم کامیابی کی پوری امید ہے۔ اس معاملے پر تقریباً1000کروڑکا سٹہ لگایا جارہا ہے۔ سٹے بازوں کے ریٹ کے مطابق اگر بی جے پی پر ایک روپے لگایا جاتا ہے تو اسے ایک روپے 25پیسے ملیں گے ۔ دوسری جانب کانگریس پر یہ ریٹ ایک روپے پر 3روپے ہے۔ سٹے بازوں کا کہنا ہے کہ انتخابات قریب آنے پر پارٹیوں کی کارکردگی کے حساب سے ریٹ گھٹتے بڑھتے رہیں گے۔

شیئر: