نئی دہلی۔۔۔۔۔ سپریم کورٹ نے پولیس کی حراست میں ملزمان سے زیادتی کیخلاف سخت قانون بنانے کیلئے دائر عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کردیا۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی 3رکنی بنچ نے سابق وزیر قانون اشونی کمار کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ قانون سازی اس کا کام نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قانون بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے اور وہ اس کیلئے پارلیمنٹ کو حکم نہیں دے سکتے۔