راجکوٹ۔۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات میں انتخابی مہم شروع کردی ہے جہاں 9دسمبر اور 14دسمبر کو 2مرحلوں میں 182اسمبلی نشستوں کیلئے انتخابات ہونگے۔ راج کوٹ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس مجھے ناپسند کرتی ہے کیونکہ میں ایک غریب خاندان سے ہوں ۔کیا کوئی پارٹی اتنی نیچے گرسکتی ہے ؟ ہاں، ایک غریب خاندان کا فرد وزیر اعظم بن گیا۔ راہول اس حقیقت کو برداشت نہیں کرپارہے ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جی ہاں!میں نے چائے بیچی ہے لیکن ملک کو فروخت نہیں کیا۔کانگریس سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ غریبوں اور میری غربت کا مذاق نہ اڑائے۔