کانپور۔۔۔۔۔ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ای وی ایم مشینوں میں گڑبڑ کی شکایات کا الزام لگایا گیا ہے۔ بہت سی پارٹیوں کے امیدواروں کے علاوہ ووٹروں نے مشینوں میں گڑ بڑ کی شکایت درج کرائی۔یوپی کے گورنر رام نائک نے کہا کہ ای وی ایم مشینوں سے متعلق موصولہ شکایتوں پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے ۔ الیکشن کمیشن سے کہا گیا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے۔ انہوں نے کہا کہ مشینوں میں گڑ بڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ انتخابات ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کی جائیگی۔