Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونان، تارکین وطن میں جھگڑا، افغان مہاجر ہلاک

ایتھنز ۔۔۔ یونانی جزیرے لیسبوس میں تارکین وطن کے مابین جھگڑے میں ایک افغان پناہ گزین ہلاک ہو گیا۔ پناہ گزینوں کے موریا نامی مرکز کے قریب افغانستان سے تعلق رکھنے والے 10 تارکین وطن کے مابین تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شروع ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک مہاجر ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس جھگڑے کی اصل وجوہ کیا تھیں۔
 

شیئر: