Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادہ غصہ کرنیوالے افراد قبل از وقت مر جاتے ہیں

لندن..... غصہ اور برہمی اسی طرح انسانی فطرت اور نفسیات کا حصہ ہے جس طرح شائستگی ، خوش اسلوبی اور نر م گفتاری۔ مگر ہر شخص اپنے غصے پر بوجوہ قابو نہیں پاسکتا۔ کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں کہ ہر انسان ان سے صرف نظر نہیں کرسکتا اور وہ اس پر اپنا ردعمل بغیر کسی تامل کے ظاہر کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے اور یہی وہ عمل ہے جسے غصہ یا برہمی قرار دیا جاتا ہے اورجس کے نتیجے میں اعصابی تناﺅ بڑھ جاتا ہے۔ اب ڈاکٹروں نے ایسے لوگوں کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد جو تحقیقی رپورٹ جاری کی ہے اس کے مطابق زیادہ غصہ کرنے والے افراد قبل از وقت مر جاتے ہیں۔ اسلئے طبی مشورہ یہی ہے کہ لوگ اپنا مزاج ٹھنڈا رکھیںاورآس پاس کے حالات کا زیادہ اثر نہ لیں۔ اس حوالے سے ہونے والی تحقیقی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ایک تہائی باشندے اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ پاتے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ 20سے 40سال کی عمر کے افراد نسبتاً قبل از وقت فوت ہوجاتے ہیں کیونکہ غصہ گوناگوں نفسیاتی خرابیوں کا سبب بنتا ہے اور ان اسباب پر قابو پانا مشکل ہوجاتا ہے۔ یہ تحقیقی رپورٹ یونیورسٹی آف میسا چوسٹس کے نیورو سائنس کے شعبے کے ماہرین نے مرتب کی ہے اور برٹش ایسوسی ایشن آف اینگر مینجمنٹ کے ڈائریکٹر مائیک فشر نے بھی اس کی تصدیق کردی۔

شیئر: