میک ماسٹر، کینیڈا.... بہت سے لوگ ہر وقت کام کرنے کے مرض میں مبتلا رہتے ہیں اور ایسے لوگوں کی تعدا د بھی کم نہیںجو خود کو کچھ کرنے پر بمشکل مائل کر پاتے ہیں۔ یعنی ان لوگوں کو بیٹھے رہنا زیادہ اچھا لگتاہے بہ نسبت کوئی کام سے ۔ اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ بہت سے لوگ جب کام سے فارغ ہوتے ہیں اور ان کے پاس وقت ہوتا ہے تو وہ اسے مزید کسی کام میں صرف کرنے کے بجائے آرام سے گزارنے کو بہتر سمجھتے ہیں مگر اب سائنسدانوں نے تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایسے تمام افراد جو یا تو واقعی تعطیلات پر ہوں یا چھٹی کے دن گزار رہے ہوں کچھ نہ کچھ مصروفیات ضرور رکھنی چاہئے۔ چاہے وہ باغبانی کریں، گھر کا فرش دھوئیں ، کچن صاف کریں اور اسی قسم کے دیگر گھریلو کاموں میں خود کو مصروف رکھیں تو انکی زندگی کا دورانیہ نہ صرف بڑھے گا بلکہ زندگی بھی خوشگوار ہوجائیگی۔ کینیڈا کی میک ماسٹر یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق جو لوگ ہفتے میں 5دن تھوڑی بہت جسمانی محنت ضرور کرتے ہیں انکی شرح اموات نمایاں طورپر کم ہوسکتی ہے۔ ہفتے میں 750منٹ کام کرنا اتنی دیر تک آرام کرنے سے ہزار گنا بہتر ہے۔