Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامن ویلتھ گیمز ہاکی ایونٹ کا شیڈول، پاک وہند ایک گروپ میں

 
گولڈ کوسٹ، آسٹریلیا:گولڈ کوسٹ کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پاکستان اور ہند کی ہاکی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں ہیں۔آئندہ برس آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کا ہاکی ایونٹ 5سے 14اپریل تک کھیلا جائے گا۔پاکستان اورہند کی ہاکی ٹیمیں پول بی میں ویلز ، انگلینڈ اور ملائیشیا کی ٹیموں کے ہمراہ شامل ہیں۔پاکستان اور ہند کی ہاکی ٹیمیں 7اپریل کو آمنے سامنے ہوں گی۔پاکستان ٹیم 5اپریل کو ویلز ، 8 اپریل کو انگلینڈ جبکہ 11اپریل کو ملائیشیا کے خلاف میچ کھیلے گی۔ گروپ اے میں آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ، کینیڈا ، جنوبی افریقہ اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔

شیئر: