Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیئر کھلاڑیوں کے بغیر ہاکی میں کامیابی ممکن نہیں، سابق کپتان

   لاہور:پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد عمران نے سینیئر کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کیلئے ناگزیر قرار دے دیا۔سابق کپتان کا کہنا تھا ہمارے سینیئرکھلاڑی دنیا بھر میں ہونے والی ہاکی لیگز کا حصہ،مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوںکو اسکواڈ کا حصہ بنانے کی صورت میں ہی قومی ٹیم کو ایک بار پھر فتوحات کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ سابق کپتان کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ کے سیمی فائنل مقابلوں اور ایشیا کپ کے بعد آسٹریلیا میں ہو نے والے 4 ملکی انٹرنیشنل فیسٹیول میں بھی بری طرح ناکام رہی۔ نہ صرف تمام مقابلوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ آسٹریلیا نے ایک کے مقابلے میں9 گول کے بڑے مارجن سے تاریخی شکست بھی دی۔ایشین چیمپئنز ٹرافی 2012 ءکی فاتح ٹیم کے قائدمحمد عمران نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے اگلا سال بڑا اہم ہے۔اس نے کامن ویلتھ گیمز، ورلڈ کپ اور ایشین گیمز سمیت متعدد اہم ایونٹس میں حصہ لینا ہے اوران میگا ایونٹس میںسینیئر کھلاڑیوں کے بغیر کامیابی کا حصول ممکن نہیں اورمیری رائے میں 2014 کے قومی اسکواڈ کو ہی بحال کر دینا چاہیے۔ایک سوال پر سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سینیئرزکے ساتھ جونیئرز کو بھی گروم کیا جانا چاہیے لیکن تمام تجربہ کار کھلاڑیوں کو نکال کرصرف جونیئرز کو ہی ٹیم کا حصہ بنالینا مناسب نہیں۔
 
 
 

شیئر: