Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنگلی بلے کی 45فٹ بلندی سے چھلانگ

کگالا گاڈی، جنوبی افریقہ....  افریقی شیر اور چیتوں کا دنیا بھر میں شہرہ ہے کیونکہ وہ بہت خطرناک جانور سمجھے جاتے ہیں اور دوسرے ایشیائی، یورپی، امریکی اور دوسرے ممالک کے شیروں اور چیتوں سے زیادہ خطرناک سمجھے جاتے ہیں مگر افریقی جنگلوں سے واقفیت رکھنے والے اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ خطرناک جانور بھی اپنے سائز سے کہیں چھوٹے قسم کے اور جانوروں سے بیحد خوفزدہ رہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ انکا سامنا نہ ہو مگر جب  دوسرے جانور جھنڈ بناکر افریقی بلے کو گھیرنے کی کوشش کرتے ہیں تو  وہ لڑنے بھڑنے کے بجائے راہ فرار اختیار کرنے میں اپنی عافیت جانتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ یہاں اس وقت دیکھنے میں آیا  جب ایک افریقی بلا  جو کافی دیر سے درخت پر بیٹھا ہوا تھا درخت میں ہونے والی ہلچل کو محسوس کرکے جب آس پاس نظر دوڑائی تو پتہ چلا کہ بیک وقت کئی دشمن اسے گھیرنے کی کوشش کررہے ہیں اور درخت پر آرہے ہیں۔ یہ صورتحال دیکھ کر افریقی بلے نے  پورے یقین کیساتھ 45فٹ کی بلندی سے زمین پر چھلانگ لگادی اور اس کے دشمن اسے دیکھتے رہ گئے۔ جیسے ہی  یہ بلا درخت سے نیچے اترا اس کی جان کے درپے ہوجانے والے دوسرے جانوروں نے بھی اسکا تعاقب کیا مگر یہ پھرتیلا بلا جلد انکی نظرو ں سے اوجھل ہوگیا اور اس طرح اس کی جان بچ گئی۔ واضح ہو کہ یہ جگہ جنوبی افریقہ، نمیبیا اور بوٹسوانا کے سرحدی تکون پرواقع ہے۔ ڈیوس بنیادی طور پر لوگوں کو شکار کراتا ہے اور اس قسم کے مناظر اکثر اسکی نظروں میں آتے ہیں مگر اتنی بلندی سے چھلانگ کا یہ پہلا واقعہ تھا جو اس نے دیکھا اور کیمرے میں محفوظ کرلیا۔ عینی شاہدین کاکہناہے کہ جب بلے نے درخت سے چھلانگ لگائی تو انہوں نے اسے بڑا پرندہ سمجھا مگر جب حقیقت معلوم ہوئی تو پتہ چلا کہ وہ افریقی بلا تھا۔ جو اپنی رفتار اور خونخواری دونوں حوالوں سے مشہور ہے۔

شیئر: