لکھنؤ۔۔۔۔۔ سماجوادی پارٹی نے یوپی میونسپل کارپوریشن کے تیسرے مرحلے کے انتخابات میں ووٹروں کے نام لسٹ سے غائب ہونے پر شدید ناراضی ظاہر کی ہے۔ اس ضمن میں سماج وادی کے 5رکنی وفد نے ریاستی الیکشن کمشنر سے ملاقات کرکے میمورنڈم پیش کیا۔ وفد نے الیکشن کمیشن ایس کے اگر وال کو بتایا کہ پورے محلے کا نام ووٹر لسٹ سے غائب ہوگیا ہے۔یہ جمہوریت کیلئے خطرناک ہے۔ واضح ہوکہ یوپی میں 22،26اور 29نومبر کو 3مرحلوں میں انتخابات ہورہے ہیں جبکہ ووٹوں کی گنتی یکم دسمبر 2017کو ہوگی۔