Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے پر ٹرمپ کاغور

نیویارک۔۔۔ امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں قائم امریکی سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کی تاریخ اور طریقہ کار پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔ مائیک پینس نے یہ بات نیویارک میں اقوام متحدہ میں اسرائیلی مشن دفتر میں اسرائیلی ریاست کے قیام کے حوالے سے قرارداد پر رائے شماری کے 70 سال مکمل ہونے کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس قرارداد میں فلسطین کو تقسیم کرتے ہوئے ارض فلسطین پر صہیونی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کی گئی تھی۔واضح رہے کہ امریکی کانگریس نے 1995ء میں امریکی انتظامیہ کو تل ابیب سے سفارت خانے کی القدس منتقلی کا اختیار دیا تھا مگرامریکی صدور قومی سلامتی کی تقاضوں کے پیش نظر اس فیصلے پر عمل درآمد موخر کرتے رہے ہیں۔

 

شیئر: