ہواوے کے برانڈ آنر کی جانب سے آنر وی 10 اسمارٹ فون لانچ کر دیا گیا ہے۔فون میں 5.99 انچ فل ویو ڈسپلے ، ہائی سلیکون کرن پراسیسر اور اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔آنر وی 10 کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل لائٹ فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل کا آر جی بی سینسر اور 20 میگا پکسل کا منوکروم سینسر دیا گیا ہے۔ فرنٹ پر 13 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔
فنگر پرنٹ سینسر کو ہوم بٹن میں شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3750 ملی ایمپئر آورز کی ہے اور اسکا ٹاک ٹائم 23 گھنٹے ہے۔ 4 جی بی ریم اور 64 جی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 2699 یان ، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 2999 یان اور 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 3499 یان ہے۔
فون کو فی الحال صرف چائنہ میں لانچ کیا گیا ہے اور دنیا بھر میں اسے 5 دسمبر سے فروخت کیا جائے گا۔