Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپو ۱یف 5 یوتھ لانچ کر دیا گیا

اوپو کمپنی نے اپنے اسمارٹ فون اوپو ایف5 کا نیا ورژن متعارف کروا دیا ہے۔ نئے ورژن کو ایف 5 یوتھ نام دیا گیا ہے۔
 فون میں 6 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم اور میڈیا ٹیک پراسیسر دیا گیا ہے۔ فون میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔اسٹوریج کو میموری کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکے گا۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 16 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔
فنگر پرنٹ سینسر اور فیس ان لاک فیچر کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 3200 ملی ایپمئر آورز کی ہے۔فون کو کالے اور گولڈ رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اسکی قیمت 275 ڈالر ہے۔
 
مزید پڑھیں :ای ای کمپنی دسمبر میں اسمارٹ فون متعارف کروائی گی

شیئر: