فواد خان 36 کے ہوگئے
جمعرات 30 نومبر 2017 3:00
پاکستان اور ہندوستان میں اپنی بہترین اداکاری کے باعث یکساں مقبول اداکار فواد خان 36 برس کے ہوگئے ۔فواد خان نے 2003 میں شوبز سرگرمیوں کا آغاز گلوکاری سے کیا جو کامیاب نہ ہوا چنانچہ انہوں نے اداکاری میں اپنی قسمت آزمائی اور 2004 کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں نوجوان اداکار کے طور پر کام کیا۔ 2007 میں پاکستانی فلم 'خدا کے لئے' میں اداکاری کے بہترین جوہربھی دکھائے۔
فواد خان کا اداکارہ ماہرہ خان کےساتھ 2010 میں نشر ہونےوالاٹی وی ڈرامہ ' ہمسفر' ان کی کامیابی کا سبب بنا۔ دو سال چلنے والے اس ڈرامے نے فواد خان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا جس کے بعد فواد کو ہندوستانی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی آفرز ملیں۔ فواد نے 2014 کی بالی وڈ فلم 'خوبصورت' سے بالی وڈ میں قدم رکھا ۔فواد اب تک تین ہندی فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں۔
اداکار فواد خان اپنی شخصیت کے سبب گزشتہ برس جاری ہونےوالی پرکشش مردوں کی فہرست میں بھی جگہ بناچکے ہیں۔ فواد خان کو آج کے دور حاضرکا بہترین 'فیشن آئیکون' ماناجاتاہے۔