Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسترد ہونے کے باوجود ہار نہ ماننے والی کامیاب ہستیاں

ڈرامہ انڈسٹری اور فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے لئے خوبصورت نقش و نگار ہونا شرط ہوتی ہے لیکن بالی وڈ میں کئی ایسی نامور شخصیات موجود ہیں جنہوں نے صرف اپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پر کروڑوں دلوں پر راج کیا مگر انہیں فلمی کریئر کے آغاز میں ظاہری خامیوں کی وجہ سے فلموں میں کام دینے سے انکار کردیا گیا تھا۔ اداکار امیتابھ بچن کو اپنے ابتدائی دور میں قدوقامت اور آواز کی وجہ سے کئی بار مسترد کیا گیا لیکن پھر بھی انہوں نے ہار نہ مانی اور انتھک محنت سے اپنی اداکاری کا جادو چلا یا۔بالی وڈ  کی کترینہ کیف کو  فلم انڈسٹری میں متعارف کرانے کا سہرا تو   سلمان خان کے سر جاتا ہے لیکن اس سے پہلے بھی کترینہ کیف بالی وڈ میں اپنی قسمت آزما چکی تھیں جن کو کئی بار مغربی انداز کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا تھا۔عرفان خان بالی وڈ میں فلموں کے چناؤ کی وجہ سے ایک الگ مقام رکھتے ہیں اور وہ میگا بجٹ اور کمرشل فلمیں کرنے کے بجائے اچھے اسکرپٹ پر یقین رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خاص شکل وصورت نہ رکھنے کے باوجود ان کا شمار انڈسٹری کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے جب کہ وہ بالی وڈ کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں۔ وہ کریئر کے آغاز میں بغیر پیسوں کے کام کیا کرتے تھے۔فلم ’عشق زادے‘ سے ڈبیو کرنے والے ارجن کپور، فلم ساز بونی کپور کے بیٹے ہیں جنہوں نے انڈسٹری میں ’کل ہو نہ ہو ‘ اور ’وانٹڈ‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ایسوسی ایٹس پروڈیوسر اپنے کام کا آغاز کیا لیکن اداکاری کے میدان میں آنے سے پہلے مٹاپے کی وجہ سے ناکام ہوئے ۔مداحوں کو حیران کردینے والی بات یہ ہے کہ نواز الدین اداکاری سے پہلے کیمسٹ تھے اور ابتدا میں ان کی کوئی پہچان نہیں تھی جس کی وجہ ان کی سانولی رنگت تھی لیکن اداکار نے اپنی رنگت کو رکاوٹ بننے نہ دیا اور تمام تر توجہ اداکاری پر مرکوز رکھی اور بہترین اداکاری کی وجہ سے نامور اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان  کے ساتھ کام کیا جب کہ نیشنل ایوارڈز سمیت متعدد اعزازات حاصل کئے۔
 

شیئر: