Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قانون وانتظامیہ کی بگڑتی صورتحال بہارپر اسمبلی میں ہنگامہ

پٹنہ۔۔۔۔۔ ریاست میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات پر آر جے ڈی نے اسمبلی میں ہنگامہ برپا کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤ ٹ کیا۔ وقفہ سوالات ختم ہونے کے بعد اسپیکر وجے کمار چودھری نے آر جے ڈی کے للت یادو اور کانگریس کے رام دیورائے کی تحریک التوا کی تجویز کو جیسے ہی نامنظور کرنے کا اعلان کیا آرجے ڈی کے للت یادو نے کہا کہ ریاست میں جرائم کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اورحکومت کوئی کارروائی نہیں کررہی ۔ آر جے ڈی کے ارکان شور و غل اور نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔

شیئر: