Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادتی کے ملزمان کو پھانسی کی سزا

پنے/مہاراشٹر۔۔۔۔۔مہاراشٹر کے احمد نگر میں ڈسٹرکٹ اور سیشن کورٹ نے زیادتی اور قتل کے مقدمات میں تینوں مجرموں کو پھانسی کی سزا سنادی ۔ان میں جتیندر ، سنتوش اور نتین بھالومے شامل ہیں۔یاد رہے کہ ان تینوں نے ضلع کے کوپارڑی گاؤں میں گزشتہ ماہ 15سالہ طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج سورن کیوالے نے گزشتہ روز مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے تینوں کو قتل اور زیادتی کا مرتکب پایا ۔ اس معاملے میں پولیس نے قتل اور زیادتی کے دفعات پر مشتمل  350صفحات کی چارج شیٹ دائر کی تھی ۔

شیئر: