لکھنؤ۔۔۔۔۔۔۔وزیراعلیٰ یوگی گجرات اسمبلی انتخاب میں مودی کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ریاست میں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب قتل ، چوری ، ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتیں نہ ہوتی ہوں ۔ جمعرات کو آگرہ میں دن دہاڑے ایک پٹرول پمپ پر سیلز مین کو گولی مار کر ایک لاکھ 25 ہزار نقد لوٹ کر 2 بدمعاش فرار ہوگئے۔ دونوں موٹر سائیکل سے پٹرول پمپ پر آئے تھے۔ پہلے انھوںنے پٹرول لیا ، اسکے بعد پیسہ دینے کیشیئر کے پاس پہنچ گئے جہاں انھوں نے اس سے کیش باکس چھین لیا اور جب ان کے پیچھے پیچھے سیلز مین پہنچا تو یہ منظر دیکھ کر شور مچانے لگا۔لٹیروں نے بغیر وقت ضائع کیے اس پر کئی فائر جھونک دیے اور اس کی وہیں موت ہوگئی ، دونوں بدمعاش اطمینان سے چلے گئے ، پولیس واردات کے تقریباً45 منٹ بعد پہنچی لیکن کوئی کامیابی نہیں ملی۔