لکھنؤ۔۔۔۔۔۔کانپور دیہات کے رسول آباد میں و وٹرلسٹ میں بہت سے لوگوں کے نام کٹنے کے معاملے میں ضلع انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے بی ایل او کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔اسکے علاوہ، بی ایل او کیخلاف ایف آئی آر رجسٹر کرنے کیلئے ہدایات جاری کیے گئے ہیں۔یہاں رسول آباد کے پرائمری اسکول کے بوتھ -15 پر ووٹر لسٹ میں بہت سے لوگوں کے نام نہیں ملے۔ ووٹر لسٹ میں نام نہ ہونے پر لوگوں میں غم و غصہ دیکھنے کو ملا۔ناراض لوگوں نے بی ایل او کیخلاف انتظامیہ میں شکایت کی۔ یہاں بہت سے لوگ آدھار کارڈ اور ووٹر شناختی کارڈ ہونے کے باوجود ووٹ نہیں ڈال سکے ۔