Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس سی سی انڈر 19انٹر اسکول ٹورنامنٹ

 
جدہ: سعودی کرکٹ سینٹر کے یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت جدہ میں ایس سی سی ٹی ٹوئیٹی انڈر 19 انٹراسکول ٹورنامنٹ جوکہ ویسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن میںکھیلا جا رہا ہے کے دوسرے ہفتے میں مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا ہے جن کی تفصیل کچھ اسطرح سے ہے۔پہلے میچ میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول عزیزیہ نے بنگلہ دیش انٹرنیشنل اسکول کو8 وکٹوں سے بآسانی شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔بنگلہ دیش انٹرنیشنل اسکول کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنا پائی جس میں جین اور ریان 11، 11 رنز بناکر نمایاں رہے اسکے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگرمیں داخل نہ ہو سکا۔
پاکستان انٹرنیشنل اسکول عزیزیہ کے بولروں میں خالد یوسف اور محمد شہزاد نے نپی تلی بولنگ کرواتے ہوئے 16، 16 رنز کے عوض 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ دو کھلاڑی رن آو¿ٹ اور ایک وکٹ خضر شاہد نے حاصل کیا، جواب مےں پاکستان انٹرنیشنل اسکول عزیزیہ کے بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مطلوبہ ہدف صرف2 وکٹوں کے نقصان پر 88رنز 49 گیندوں پر حاصل کرکے میچ اپنے نام کرلیا جس میں عبداللہ رضوان نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 41 اور خالد یوسف نے ناٹ آوٹ 17 رنز بنائے۔ بی آئی ایس جے کی جانب سے ریان اور ابو حنیف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ، پی آئی ایس جے کے خالد یوسف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
دوسرے میچ میں الفلاح انٹرنیشنل اسکول (ڈی پی ایس) نے الواحہ انٹرنیشنل اسکول کو 57 رنز سے مات دی، الفلاح انٹرنیشنل اسکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز کا ہدف دیا جس میںطہٰ مہدی نے 33 گنیدوں پر چوکوں کی مدد سے 60 اور احمد نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے 57 گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے 91 رنز کی ناٹ آو¿ٹ اننگز کھیلی۔ الواحہ اسکول کی جانب سے محمد انس ، شاہین اور ریحان نے ایک ایک وکٹ جبکہ محمد اومان نے 29 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔جواب مےں الواحہ انٹرنیشنل اسکول کی پوری ٹیم میچ کی آخری گیندوں پر 147 رنز بناتے ہوئے آو¿ٹ ہو گئی جس میں شاہین نے 26، یاسر نے 28، عبدالوصی نے 14، ریحان نے 20اور جہان زیب نے 24 رنز بنائے۔ ڈی پی ایس کی جانب سے عاطف نے تباہ کن بولنگ کرواتے ہوئے 20 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جبکہ احمد ، عطائ، حسین اور دانش نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا، عباد نے وکٹوں کے پیچھے بہترین وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو شکارکیا۔ ڈی پی ایس کے احمدکو بہترین بیٹنگ کی بدولت میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تیسرے اور اس ہفتے کے آخری میچ میں انٹرنیشنل انڈین اسکول نے نیو الوارود انٹرنیشنل اسکول کو یکطرفہ مقابلے میں 217 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی، انٹرنیشنل انڈین اسکول نے سعد محمد کی سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز کا پہاڑ نما ہدف دیا جس میں سعد محمد نے زمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 47 گیندوں پر 16 کلاسیکل چوکوں کی مدد سے 101 ، فیصل پٹیل نے 29 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 54، عمر وسیم نے 24 گیندوں پر8 چوکوں کی مدد سے 51 ، علی نے 13 اور عبداللہ نے 15 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ نیو الوارود انٹرنیشنل اسکول کی جانب سے جویل، نہال اور یحییٰ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، جوابی بیٹنگ میں نیو الوارود انٹرنیشنل اسکول کی ٹیم انڈین اسکول کے بولروں کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 61 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہو گئی جس مےں صوفیان 24، جویل 10 اور افروز 13 رنز بناکر نمایاں رہے، انکے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فگر تک رسائی حاصل نہ کرسکا۔ انٹرنیشنل انڈین اسکول کی جانب سے فیصل پٹیل نے 10 رنز دیکر 4 اور خالد نے8 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سعد محمد ، عمر وسیم اور ابیشک نے ایک۔ ایک وکٹ حاصل کی۔ انٹرنیشنل انڈین اسکول کے فیصل پٹیل کو آل راونڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔
 
 

شیئر: